بیلتنگدی،10؍ دسمبر (ایس او نیوز) یہاں کی ایک پرائیویٹ کالج میں پی یو سی میں زیر تعلیم سمرتھ نامی 16 سالہ طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ چکمگلورو کا رہنے والا سمرتھ اور اس کے دوست سوماوتی ندی میں نہانے کے لئے گئے تھے ۔ اس دوران سمرتھ زیادہ گہرے پانی کی طرف بڑھ گیا اور غرقابی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ سمرتھ کو ڈوبتے دیکھ کر اس کے دوستوں نے چیخ و پکار مچائی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ شور سن کر موقع پر پہنچنے والے مقامی لوگوں نے ندی سے سمرتھ کی لاش برآمد کی ۔